مہر خبررساں ایجنسی نےغیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ میکسیکو میں فائرنگ کے 2 مختلف واقعات میں ایک ہی خاندان کے 11 افراد سمیت 14 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق میکسیکو کے شہر پلاگ میں مسلح شخص نے گھر میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 11 افراد مارے گئے جن میں 4 خواتین اور 5 لڑکیاں شامل ہیں جب کہ واقعے کے تقریباً ایک گھنٹے بعد میکسیکن ضلع ریولوشین میں ایک اور مسلح شخص کی گھر میں فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ہو گئے جب کہ 4 زخمی ہوگئے۔بتدائی تحقیقات کے مطابق فائرنگ کا واقعہ منشیات کے لیے کام کرنے والے 2 مخالف گروہوں کی لڑائی کا نتیجہ ہے ۔
اجراء کی تاریخ: 11 جولائی 2016 - 13:14
میکسیکو میں فائرنگ کے 2 مختلف واقعات میں ایک ہی خاندان کے 11 افراد سمیت 14 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔