مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالےے سے نقل کیا ہے کہ فلپائن کے نئے صدر روڈریِگو ڈْوٹیرٹے نے امریکہ پر شدید تنقید کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ عراق اور مشرق وسطیٰ کے دیگر ممالک میں امریکی فوجی مداخلت وہاں اس وقت ہونے والی خون ریزی اور تباہی کی اصل وجہ ہے۔ اطلاعات کے مطابق فلپائن امریکہ کا اتحادی ملک ہے اور امریکہ پر کسی اتحادی ملک کی پہلی عوامی تنقید سامنے آئی ہے ،تنقید میں کہا گیا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ کی موجودہ تباہی کی ذمہ داری امریکہ پر عائد ہوتی ہے اس نے کہا کہ امریکہ ہر جکء فتنہ اور فساد پھیلا رہا ہے اور اپنے مفادات کے لئے ملکوں اور قوموں کو آپس میں لڑا رہا ہے۔
اجراء کی تاریخ: 10 جولائی 2016 - 00:36
فلپائن کے نئے صدر روڈریِگو ڈْوٹیرٹے نے امریکہ پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عراق اور مشرق وسطیٰ کے دیگر ممالک میں امریکی فوجی مداخلت وہاں اس وقت ہونے والی خون ریزی اور تباہی کی اصل وجہ ہے امریکہ دہشت گردی پھیلا رہا ہے۔