مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کے حکام نے جدہ، قطیف اور مدینہ منورہ میں خودکش دھماکوں کی تحقیقات کے دوران 19 افراد کو گرفتار کرلیا ہے جن میں 12 پاکستانی دہشت گرد بھی شامل ہیں۔سعودی وزارت داخلہ کے مطابق 5 جولائی کو سعودی عرب کے شہر قطیف میں ایک مسجد پر حملہ کرنے والوں کی شناخت 23 سالہ عبدالرحمان العمر، 20 سالہ ابراہیم العمر اور 20 سالہ عبدالکریم الحسنی کے نام سے ہوگئی ہے جب کہ مسجد نبوی کے قریب دھماکا کرنے والا 26 سالہ سعودی شہری نائر مسلم حماد النجدی تھا ۔سعودی عرب میں ہونے والے خودکش حملوں کی تحقیقات میں 19 افراد کو حراست میں لیا گیا جن میں سے 12 پاکستانی ہیں تاہم ان کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔
اجراء کی تاریخ: 8 جولائی 2016 - 13:46
سعودی عرب کے حکام نے جدہ، قطیف اور مدینہ منورہ میں خودکش دھماکوں کی تحقیقات کے دوران 19 افراد کو گرفتار کرلیا ہے جن میں 12 پاکستانی دہشت گرد بھی شامل ہیں۔