افریقی ملک گھانا میں عیدپارٹی کے دوران بھگدڑ مچنے سے خواتین سمیت کم ازکم 9 افراد ہلاک ہوگئے ہیں ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بی بی سی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افریقی ملک گھانا میں عیدپارٹی کے دوران بھگدڑ مچنے سے خواتین سمیت کم ازکم 9 افراد ہلاک ہوگئے ہیں ۔اطلاعات کے مطابق گھانا کے شہر کماسی شہرمیں رمضان کے بعد منائی جانیوالی پارٹی میں بھگدڑ مچنے سے ہلاک  ہونیوالوں میں 6خواتین بھی شامل ہیں جبکہ کئی افراد زخمی ہوگئے ۔ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیاگیاجہاں ایک شخص کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے ۔