مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ سے 100 کلو میٹر پر واقع کشور گنج علاقہ میں عید گاہ کے قریب دھماکے میں پولیس اہلکار سمیت 5 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں نماز عید کے دوران اجتماع گاہ کے قریب زور دار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں پولیس اہلکار سمیت 5 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق دھماکہ ڈھاکہ سے 100 کلو میٹر کے فاصلے پر واقع کشور گنج میں ہوا جس میں زخمی و جاں بحق ہونے والوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔ذرائع کے مطابق کشور گنج میں نماز عید کا بڑا اجتماع ہورہا تھا جس میں تقریباً 2 لاکھ افراد موجود تھے کہ اس دوران زور دار دھماکہ ہوا اور افراتفری مچ گئی، دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو مکمل گھیرے میں لے لیا اور امدادی کارروائیاں شروع کردی گئی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکے میں کئی افراد زخمی ہوئے ہیں جس کےباعث ہلاکتوں میں اضافے کا بھی خدشہ ہے۔بنگلا دیش کی وزیراعظم حسینہ واجد نے کشور گنج میں دھما کے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہےکہ اسلام لوگوں کے قتل عام کی اجازت نہیں دیتا۔ اس سے قبل بنگلہ دیش میں ہونے والے بم دھماکے کی ذمہ داری وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے قبول کی تھی۔
اجراء کی تاریخ: 7 جولائی 2016 - 15:28
بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ سے 100 کلو میٹر پر واقع کشور گنج علاقہ میں عید گاہ کے قریب دھماکے میں پولیس اہلکار سمیت 5 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔