فرانس میں ایک پارلیمانی تحقیقاتی کمیشن نے پیرس میں نومبر2015میں ہونے والے حملے کے پیش نظر ملک کے خفیہ اداروں کے نظام میں بڑی تبدیلیوں کی تجویزدی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فرانس میں ایک پارلیمانی تحقیقاتی کمیشن نے پیرس میں نومبر2015میں ہونے والے حملے کے پیش نظر ملک کے خفیہ اداروں کے نظام میں بڑی تبدیلیوں کی تجویزدی ہے۔اطلاعات کے مطابق کمیشن نے کہاکہ مختلف انٹیلی جنس سروسز کو ملا کرایک ایجنسی تشکیل دی جانی چاہیے۔ کمیشن کے صدر جورجس فینک نے ملک میں امریکہ کے نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر جیسے ادارے کے قیام کی تجویز دی ہے۔نومبر میں پیرس میں ہونے والے حملوں میں 130 افراد ہلاک ہوئے تھے اور ان حملوں کے بعد ملک میں سکیورٹی فورسز کے ردعمل پر سخت تنقید ہوئی تھی۔جورجس فینک نے کہاکہ بین الاقوامی دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر انٹیلجنس کے معاملے میں ہمیں بہت زیادہ پرعزم ہوناچاہیے۔