ہندوستان اوربنگلہ دیش میں شوال کا چاند نظرنہیں آیا جس کے بعد ان ممالک میں عیدالفطر 7 جولائی بروز جمعرات کو منائی جائے گی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان اوربنگلہ دیش میں شوال کا چاند نظرنہیں آیا جس کے بعد ان ممالک میں عیدالفطر 7 جولائی بروز جمعرات کو منائی جائے گی۔  جامع مسجد دہلی کے شاہی امام سید احمد بخاری کے اعلان کے مطابق ہندوستان میں شوال کا چاند نظر نہیں لہٰذا عیدالفطر بروز جمعرات 7 جولائی کو ہوگی جب کہ ہندوستان کے زیر انتظام  کشمیر میں عید کا چاند نظرآنے پر کشمیرآج بروز بدھ 6 جولائی کو عیدالفطر مذہبی جوش وجذبے کے ساتھ منائیں گے۔ ادھر بنگلادیش میں بھی شوال کا چاند نظر نہیں آیا۔