پاکستان کے شہر راولپنڈی کی پولیس کو اڈیالہ روڈ پر واقع ایک گھر سے میاں بیوی اور ان کی 2 بیٹیوں کی لاشیں ملی ہیں جنہیں فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس نیوز کےحوالے سے نقل کیا ہے کہ  پاکستان کے شہر راولپنڈی کی پولیس کو اڈیالہ روڈ پر واقع ایک گھر سے میاں بیوی اور ان کی  2 بیٹیوں کی لاشیں ملی ہیں جنہیں فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق راولپنڈی کی اڈیالہ روڈ پر ڈھوک پہاڑیاں میں اہل علاقہ کی اطلاع پر پولیس نے ایک گھر میں کارروائی کرتے ہوئے 4 لاشیں برآمد کرلیں جنہیں گولیاں مار کر ہلاک کیا گیا ہے۔ پولیس نے لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا ہے۔ پولیس کے مطابق مرنے والے میاں بیوی اور ان کی دو بچیاں ہیں۔ جن کی شناخت گھر کے سربراہ شیر افضل اور اس کی اہلیہ آسیہ سے ہوئی ہے جبکہ ان کی بیٹیوں میں 18 سالہ شیما بی بی اور 14 سالہ عیزہ بی بی شامل ہیں۔ گھر سے ملنے والے شواہد کی روشنی میں  واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے ۔