ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی آئندہ ہفتے سے افریقہ کے چار ممالک کے دورے پر روانہ ہوں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی آئندہ ہفتے سے افریقہ کے چار ممالک کے دورے پر روانہ ہوں گے۔ اطلاعات کے مطابق نریندرمودی سات جولائی کو اس دورے کی پہلی منزل موزمبیق پہنچیں گے جس کے بعد وہ جنوبی افریقہ، تنزانیا اور کینیا بھی جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق  مودی کے اس دورے کا مقصد براعظم افریقہ سے قریبی اقتصادی تعلقات استوار کرنا ہے۔