مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان نے امریکہ سے فوری طور پر ڈرون حملےبند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔اقوام متحدہ میں پاکستان کی مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ ڈرون حملے علاقائی سلامتی اورخودمختاری کے خلاف ہیں ۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کی سفیر ملیحہ لودھی نے ڈرون حملوں پر فوری پابندی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ حملہ متاثرین کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہیں اور تشدد اور انتہا پسندی بڑھاتے ہیں ۔انہوں نے ڈرون کے مسلسل استعمال پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کااستعمال عالمی عزم کے خلاف ہے۔
اجراء کی تاریخ: 2 جولائی 2016 - 13:40
پاکستان نے امریکہ سے فوری طور پر ڈرون حملےبند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔اقوام متحدہ میں پاکستان کی مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ ڈرون حملے علاقائی سلامتی اورخودمختاری کے خلاف ہیں ۔