مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ آسٹریلیا میں عام انتخابات کے لئے ووٹنگ شروع ہوگئی ہےجس میں عوام آئندہ تین سال کے لئے نئی حکومت کا انتخاب کریں گے۔ آسٹریلیا میں اس سال مئی میں پارلیمنٹ کے دونوں ایوان تحلیل کر دیئے گئے تھے۔ آسٹریلیا میں 18 سال سے زائد عمر کے15ملین افراد ووٹ دینے کے اہل ہیں ۔ وزیر اعظم مالکولم ٹرنبل نے خبر دار کیا ہے کہ قبل از وقت انتخابات ناکام ہوگئے تو ملک میں اقتصادی بحران پیدا ہوسکتا ہے۔اپوزیشن کی جانب سے مخالفت کے باوجود ووٹرز کا کہنا ہے کہ ملک کو مالکولم ٹرنبل کی ضرورت ہے۔
اجراء کی تاریخ: 2 جولائی 2016 - 13:32
آسٹریلیا میں عام انتخابات کے لئے ووٹنگ شروع ہوگئی ہےجس میں عوام آئندہ تین سال کے لئے نئی حکومت کا انتخاب کریں گے۔