مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ببنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ کے سفارتی علاقے کے مشہور ریسٹورنٹ میں تقریباً 9 مسلح دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے ميں 2 بعد فائرنگ کے تبادلے میں کم از کم 5 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جن میں 2 پولیس آفیسر اور 2 اٹلی کے شہری شامل ہیں۔۔اطلاعات کے مطابق ڈھاکہ کے علاقے گلشن میں واقع ہولی آرٹیسَن بیکری پر حملے میں بچ جانے والے کچن ملازم کے مطابق مسلح افراد ہتھیاروں اور بموں سے لیس تھے، حملہ آور مقامی وقت کے مطابق رات 9 بج کر 20 منٹ پر ریسٹورنٹ میں داخل ہوئے اور کسٹمرز اور ملازمین کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا لیا۔ حملے کے بعد سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری نے ریسٹورنٹ اور علاقے کا محاصرہ کرلیا، جس کے بعد حملہ آوروں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوگیا، جس دوران حملہ آوروں نے سکیورٹی اہلکاروں کی جانب بم بھی پھینکے۔ بنگلہ دیش کی انسداد کرائم فورس کی ریپڈ ایکشن بٹالین (آر اے بی) کے ڈائریکٹر جنرل بینظیر احمد کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز ریسٹورنٹ میں پھنسے افراد کی جان بچانے کی کوشش کر رہی ہے، جبکہ یرغمال افراد میں غیر ملکیوں کے بھی ہونے کا خدشہ ہے۔
اجراء کی تاریخ: 2 جولائی 2016 - 02:22
بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ کے سفارتی علاقے کے مشہور ریسٹورنٹ میں تقریباً 9 مسلح دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے ميں 2 بعد فائرنگ کے تبادلے میں کم از کم 5 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جن میں 2 پولیس آفیسر اور 2 اٹلی کے شہری شامل ہیں۔