اجراء کی تاریخ: 2 جولائی 2016 - 01:54

اسپین میں سماجی رابطے کی سائٹ کے ذریعے دہشت گردی پھیلانے کے الزام میں 3 پاکستانیوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسپین میں سماجی رابطے کی سائٹ کے ذریعے دہشت گردی  پھیلانے کے الزام میں 3 پاکستانیوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق اسپین کے سکیورٹی اداروں نے ایک کارروائی کے دوران ملک میں سماجی رابطے کی سائٹ کے ذریعے دہشت گردی  پھیلانے کے جرم  میں 3 پاکستانیوں کو گرفتار کرلیا ۔ وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ یہ تمام افراد  اسپین کے شمال مشرقی علاقے میں رہائش پذیر تھے جہاں سے یہ دہشت گرد تنظیم داعش کی کارروائیوں اور طالبان کی حمایت میں مواد فراہم کررہے تھے۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی اسپین میں دہشت گردی  پھیلانے کے جرم میں ایک پاکستانی کو گرفتار کیا گیا تھا جب کہ رواں سال  اب تک 29 افراد کو دہشت گردی پھیلانے کے الزامات میں گرفتار کیا جاچکا ہے جن کا تعلق دوسرے ممالک سے ہے۔