مہر خبررساں ایجنسی کی اردو سروس کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے ترکی کے اتاترک ایئرپورٹ پر خودکش بم دھماکوں کی مذمت اور ان پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی عالمی خطرہ ہے جس کا سب کو ملکرمقابلہ کرنا چاہیے۔
ظریف نے کہا کہ دہشت گرد دہشت گرد ہیں اور ان کی اچھے اور برے دہشت گردوں میں تقسیم کرنا بہت بڑی غلطی ہے۔ ایرانی وزير خارجہ نے کہا کہ بعض علاقائي ممالک نے شام میں دہشت گردوں کی حمایت کرکے بہت بڑی غلطی کا ارتکاب کیا ہے ۔ ظریف نے کہا کہ اتاترک ایئر پورٹ پرحملہ دہشت گردی کی بدترین صورت ہے۔ ایرانی وزير خارجہ نے دہشت گردی کو عالمی خطرہ قراردیتے ہوئے اس کا متحد ہو کر مقابلہ کرنے کی تاکید ہے۔
واضح رہے کہ کہ کل رات ترکی کے شہر استنبول میں وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کے تین خودکش حملوں ميں 36 افراد ہلاک جبکہ 150 زخمی ہوگئے ہیں۔ترک حکام نے حملے کا ذمہ دار داعش کو قراردیا ہے۔ داعش وہی دہشت گرد تنظیم ہے جسے ترکی ، سعودی عرب، قطر اور اسرائیل شام میں صدر بشار اسد کی حکومت کو گرانے کے لئے استعمال کررہے تھے اور ترکی نے اس دہشت گرد تنظیم کو شام کے خلاف لڑنے کے لئے بڑے پیمانے پر ہتھیار فراہم کئے۔