مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین نے پہلا کارگو خلائی جہاز اگلے سال خلا میں بھیجنے کا اعلان کردیا ہے۔ چینی حکام کے مطابق یہ خلائی جہاز لانگ مارچ راکٹ کے ذریعے آئندہ سال اپریل میں روانہ کیا جائے گا ۔ اس خلائی جہاز کے ذریعے چین کے مجوزہ خلائی اسٹیشن پر سامان بھیجا جائے گا ۔ چین کی جانب سے خلائی اسٹیشن کی تیاری کا کام بھی اگلے سال شروع کردیا جائے گا۔
اجراء کی تاریخ: 26 جون 2016 - 13:45
چین نے پہلا کارگو خلائی جہاز اگلے سال خلا میں بھیجنے کا اعلان کردیا ہے۔