مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ صومالیہ میں مسلح دہشت گردوں نے ایک ہوٹل پرحملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک اور 10 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ مسلح دہشت گردوں نے متعدد افراد کو یرغمال بنایا ہوا ہے۔مسلح دہشت گردوں نے دارالحکومت موغادیشو کے ہوٹل کو نشانہ بنایا، مسلح افراد نے ہوٹل کے باہر خودکش دھماکہ کیا اور فائرنگ کی۔ پولیس کے مطابق حملہ آور فائرنگ کرتے ہوئے ہوٹل میں داخل ہوگئے اور متعدد افراد کو یرغمال بنا لیا، پولیس نے ہوٹل کا محاصرہ کیا ہوا ہے۔ مرنے والوں میں شہری اور ہوٹل کے گارڈز شامل ہیں، وہابی دہشت گرد تنظیم الشباب نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔
اجراء کی تاریخ: 26 جون 2016 - 01:05
صومالیہ میں مسلح دہشت گردوں نے ایک ہوٹل پرحملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک اور 10 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔