اجراء کی تاریخ: 25 جون 2016 - 02:21

ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے استنبول میں فلسطینی تنظیم حماس کے سیاسی شعبہ کے سربراہ خآلد مشعل سے ملاقات اور گفتگو کی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے آناتولی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے استنبول میں  فلسطینی تنظیم حماس کے سیاسی شعبہ کے سربراہ خآلد مشعل سے ملاقات اور گفتگو کی۔ ترک صدر نے کہا کہ ترکی فلسطینیوں کے آلام اور مصائب کو کم کرنے کے سلسلے میں اپنی تلاش و کوشش جاری رکھےگا۔ لیکن ادھر ترکی اسرائیل کے ساتھ بھی باہمی روابط کو فروغ دینے کی تلاش وکوشش کررہا ہے ذرائع کے مطابق مسلمان حکمرانوں کی منافقانہ پالیسیوں کی وجہ سے گذشتہ 6 دہائیوں سے زیادہ عرصہ گزرنے کے باوجود مسئلہ فلسطین حل نہیں ہوسکا کیونکہ زیادہ تر مسلم ممالک امریکہ کے زیر اثر ہیں اور امریکہ پر اسرائيل مسلط ہے امریکہ کے اتحادی مسلم حکمراں مسئلہ فلسطین کے حل میں سب سے بڑی رکاوٹ بنے ہوئے ہیں۔