مہر خبررساں ایجنسی نے افغان ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان میں امریکی ڈرون حملے میں 12 طالبان اور 23 داعش دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں جب کہ صوبہ باد غیس میں افغان فوجی نے فائرنگ کر کے اپنے ہی 4 ساتھیوں کو ہلاک کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ہلمند کے ضلع مرجامیں ایک فضائی کارروائی کے دوران طالبان کے ایک سینئر کمانڈر سمیت12 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ صوبہ ننگرہار میں امریکی ڈرون حملے میں داعش کے 23 دہشت گرد مارے گئے جبکہ صوبہ لوگر میں دھماکہ خیز مواد نصب کرتے ہوئے دھماکہ ہوجانے سے طالبان کمانڈر سمیت 7 دہشت گرد مارے گئے۔ افغان سیکیورٹی اداروں نے مغربی ہرات میں گزشتہ 3 ماہ کے دوران مختلف کارروائیوں میں 234 طالبان کو ہلا ک کرنیکا دعویٰ کیا ہے۔ صوبہ فاریاب میں115 دہشت گردوں نے ہتھیار ڈال دیے ہیں۔
اجراء کی تاریخ: 24 جون 2016 - 13:06
افغانستان میں امریکی ڈرون حملے میں 12 طالبان اور 23 داعش دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں جب کہ صوبہ باد غیس میں افغان فوجی نے فائرنگ کر کے اپنے ہی 4 ساتھیوں کو ہلاک کردیا ہے۔