مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانیہ کےیورپی یونین میں رہنےیایورپ سے الگ ہونے کا وقت قریب آگیا ہے، سیاسی جماعتوں نےفائدےاورنقصان سب بتادیئے ہیں،کل تاریخی ریفر نڈم میں عوام فیصلہ سنادیں گے۔ اطلاعات کے مطابق جمعرات کو ریفرنڈم میں برطانوی عوام سےسوال پوچھاجائےگاکہ آیابرطانیہ کویورپی یونین میں رہنا چاہیےیانہیں۔ حکمراں اوراپوزیشن جماعتوں کےاراکین پارلیمنٹ میں بھی اسی معاملے پر پھوٹ پڑی ہوئی ہے۔ برطانیہ کی مقتول رکن پارلیمنٹ جوکاکس یورپی یونین سےتعلق جڑارہنے کی حامی تھیں،کاکس کےشوہرکہتےہیں کہ انکی بیوی کوسیاسی نظریات کی وجہ سےقتل کیاگیا۔مباحثےمیں لندن کےمئیرصادق خان نے سابق مئیرکو خوب سنائیں اورکہاجھوٹ بول کرخوف کاماحول نہ بڑھائیں۔ برطانیہ کا یورپی یونین سے 44 برس کا رشتہ ٹوٹنے یا باقی رہنے کا وقت آگیا ہے اور یہ فیصلہ کل برطانوی عوام کو کرنا ہے۔
اجراء کی تاریخ: 22 جون 2016 - 15:34
برطانیہ کےیورپی یونین میں رہنےیایورپ سے الگ ہونے کا وقت قریب آگیا ہے، سیاسی جماعتوں نےفائدےاورنقصان سب بتادیئے ہیں،کل تاریخی ریفر نڈم میں برطانوی عوام فیصلہ سنادیں گے۔