ترک صدر رجب طیب اردوغان نے ترکی کے معروف خواجہ سرا کے ساتھ افطارکیا جس میں ان کی اہلیہ بھی شریک تھیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ترک ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترک صدر رجب طیب اردوغان نے ترکی کے معروف خواجہ سرا کے ساتھ  افطارکیا جس میں ان کی اہلیہ بھی شریک تھیں۔ترکی کے معروف خواجہ سرا بیولنٹ ایرسوئے نے ترک صدر اردوغان سے  صدارتی محل میں ملاقات کی جب کہ اس کے بعد رجب طیب ادوغان نے اس کے ساتھ  افطاربھی کیا جس میں ان کی اہلیہ اور ملک کی مشہور گلوکارہ  بھی شریک تھیں۔خواجہ سرا ایرسوئے نے 1980 کے عشرے میں لندن میں سرجری کراکر اپنی جنس تبدیل کرالی تھی جس کے بعد انہیں ترکی میں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ادھر ترکی کے دارالحکومت استنبول  میں گذشتہ روز ہم جنس پرستوں کی جانب سے ریلی بھی نکالی گئی تھی جسے روکنے کے  پولیس نے آنسو گیس کی شیلنگ  کے ساتھ ربڑ کی گولیاں بھی برسائیں جب کہ ہم جنس پرست استنبول میں یہ ریلی 2003 سے نکال رہے ہیں۔