مہر خبررساں ایجنسی نے النشرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بحرین کی امریکہ نواز آل خلیفہ حکومت کے عناصر نے بحرین کے ممتاز شیعہ عالم دین آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے دفتر پر حملہ کرکے توڑ پھوڑ کی ہے۔ اطلاعات کے مطابق بحرینی حکومت کی طرف سے شیعہ مسلمانوں کے خلاف ظلم و ستم کا سلسلہ جاری ہے بحرینی حکومت نے منامہ کے مغرب میں واقع آیت شیخ عیسی قاسم کے دفتر پر حملہ کرکے اس کے دروازے توڑ دیئے ہیں۔ ادھر آیت اللہ شیخ عیسی کی شہریت منسوخ کرنے کے سلسلے میں عالمی سطح پر بحرینی حکومت کی مذمت کا سلسلہ جاری ہے۔ لبنان ، شام، پاکستان ، ہندوستان ، ایران ، ترکی اور کشمیر کے علماء اور دانشوروں نےآیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی شہریت منسوخ کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے بحرینی حکومت کو خبردار کیا ہے۔
اجراء کی تاریخ: 21 جون 2016 - 22:21
بحرین کی امریکہ نواز آل خلیفہ حکومت کے عناصر نے بحرین کے ممتاز شیعہ عالم دین آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے دفتر پر حملہ کرکے توڑ پھوڑ کی ہے۔