ایرانی وزیر خارجہ نے اپنے ایک حکم میں بہرام قاسمی کو ایرانی وزارت خارجہ کا نیا ترجمان مقرر کیا ہے جبکہ جابری انصاری کو عربی اور افریقی امور کا ڈائریکٹر اور امیر عبداللہیان کو وزیر خارجہ کا مشیر بنادیا گيا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی اردو سروس کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ نے اپنے ایک حکم میں بہرام قاسمی کو ایرانی وزارت خارجہ کا نیا ترجمان مقرر کیا ہے جبکہ حسین جابری انصاری کو حسین امیر عبداللہیان کی جگہ عربی اور افریقی امور کا ڈائریکٹر اورحسین  امیر عبداللہیان کو وزیر خارجہ کا مشیر بنادیا گيا ہے۔ بہرام پور اس سے قبل آئرلینڈ، اٹلی اور اسپین میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر رہ چکے ہیں۔