شمالی امریکی ملک بولیویا نے مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس کی جانب سے عطیہ کی گئی مرغیاں لینے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی دولت مند ہمیں بھکاری سمجھتے ہیں جبکہ ہماری قوم محنت کش قوم ہے جو صرف مرغیوں پر گزارا نہیں کرتی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شمالی امریکی ملک بولیویا نے مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس کی جانب سے عطیہ کی گئی مرغیاں لینے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی دولت مند ہمیں بھکاری سمجھتے ہیں جبکہ ہماری قوم محنت کش قوم ہے جو صرف مرغیوں پر گزارا نہیں کرتی۔ اطلاعات کے مطابق  بولیویا کے دیہی ترقی کے وزیر کیسر کوکاریکو نے ارب پتی بل گیٹس کی پیش کش کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ بعض امریکی  دولت مند لوگ ہمیں بھکاری سمجھتے ہیں، ہماری قوم صرف مرغیوں پر گزارا نہیں کرتی، بولیویا اب ترقی کی راہ پر گامزن ہوچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بولیویا کے عوام محنت کش ہیں اور وہ کام کرنا جانتے ہیں۔ واضح  رہے کہ مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس نے چکنسے غربت کے خاتمے کا منصوبہ پیش کرتے ہوئے دنیا کے غریب خاندانوں کے لیے 1 لاکھ مرغیاں عطیہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔