ہندوستانی فضائیہ کی تاریخ میں پہلی بار فائٹر سکواڈرن میں 3خواتین پائلٹس کو شامل کر لیا گیا ہے ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستانی فضائیہ کی تاریخ میں پہلی بار فائٹر سکواڈرن میں 3خواتین پائلٹس کو شامل کر لیا گیا ہے ۔ اطلاعات کے مطابق فضائیہ کی تاریخ میں پہلی بار 3پائلٹ خواتین کا دستہ شامل ہو گیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق حیدر آباد دکن میں ہونے والی تقریب میں پہلی بار تین خواتین پائلٹس کو فائٹر سکوارڈن کا کمیشن دیا گیاہے ۔تینوں خواتین کو کرناٹکا میں پہلے ہاک طیارےاور اس کے بعد سپر سانک طیارے چلانے کی تربیت دی جائے گی۔