مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدارتی امیدواربرنی سینڈر نے ڈونلڈٹرمپ کیخلاف ہیلری کلنٹن کی حمایت کا عندیہ دیدیا ہے۔ مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر برنی سینڈر نے کہاکہ " سیاسی انقلاب " کا مطلب ڈیموکریٹک نیشنل کنونشن میں ڈونلڈٹرمپ کو شکست دینا ہے اور وہ آنیوالے ہفتوں میں ہیلری کلنٹن کیساتھ کام کو دیکھ رہے ہیں ، مہم میں ریبپلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کو شکست ہورہی ہے ۔ اُنہوں نے لکھاکہ یہ مہم کبھی بھی ایک واحد امیدوار سے متعلق نہیں رہی ، یہ امریکہ کی تبدیلی کیلئے ہے ۔
اجراء کی تاریخ: 17 جون 2016 - 15:11
امریکی صدارتی امیدواربرنی سینڈر نے ڈونلڈٹرمپ کیخلاف ہیلری کلنٹن کی حمایت کا عندیہ دیدیا ہے۔