شام کے وزیر اعظم وائل الحلقی نے زینیبہ بم دھماکوں کی ذمہ داری سعودی عرب، ترکی اور قطر کے منحوس مثلث پر عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریاض انقرہ اور دوحہ وہابی دہشت گردوں کے اصلی سرپرست ہیں اور وہی زینبیہ(س)  بم دھماکوں کے ذمہ د ار ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے سانا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام کے وزیر اعظم وائل الحلقی نے زینیبہ بم دھماکوں کی ذمہ داری سعودی عرب، ترکی اور قطر کے منحوس مثلث پر عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریاض، انقرہ اور دوحہ وہابی دہشت گردوں کے اصلی سرپرست ہیں اور وہی زینبیہ(س)  بم دھماکوں کے ذمہ د ار ہیں۔

اطلاعات کے مطابق شام کے وزير اعظم وائل الحلقی نے شام کے دارالحکومت دمشق کے قریب سیدہ زینب (س) علاقہ میں دہشت گردانہ حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردانہ حملے دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کی بزدلی کی علامت ہیں۔

شامی وزیر اعظم نے کہا کہ دہشت گرد شامی فوج کی کامیابیوں اور ان کے بلند حوصلوں کو دہشت گردانہ حملوں کے ذریعہ پست نہیں کرسکتے اور وہابی دہشت گرد اور انکے سرپرستوں کے مکمل خاتمہ تک شامی فوج کی کارروائی جاری رہےگی۔ واضح رہے کہ سعودی عرب، ترکی اور قطر سے منسلک وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے قبول کرلی۔ سیدہ زینب (س) علاقہ میں داعش کے دو خودکش حملوں میں کم سے کم 12 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔