مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یورپی یونین کے مطابق یورپی کمیشن کے صدر ژاں کلود ینکر اگلے ہفتے کے دوران روسی صدر ولادیمیر پوتین سے ملاقات کریں گے۔ یورپی یونین کے بیان کے مطابق ینکر آئندہ جمعرات کو سینٹ پیٹرزبرگ میں منعقدہ روسی اقتصادی کانفرنس سے خطاب کریں گے اور اس کانفرنس میں روسی صدر بھی شرکت کریں گے۔ یورپی کمیشن کے صدر کے دفتر نے بھی اس کانفرنس کے موقع پر صدر پوتین سے ہونے والی ملاقات کی تصدیق کر دی ہے۔ یوکرائنی علاقے کریمیا کے روس میں ادغام کے بعد ینکر پہلے اعلیٰ ترین یورپی رہنما ہوں گے، جو روس کا دورہ کریں گے۔
اجراء کی تاریخ: 11 جون 2016 - 18:59
یورپی یونین کے مطابق یورپی کمیشن کے صدر ژاں کلود ینکر اگلے ہفتے کے دوران روسی صدر ولادیمیر پوتین سے ملاقات کریں گے۔