مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے لاء کالج کے پرنسپل بیرسٹر امان اللہ خان ہلاک ہوگئے ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق بیرسٹر امان اللہ کی گاڑی پر نامعلوم افراد نے اسپنی روڈ کے علاقے میں فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئے۔بیرسٹر امان اللہ کو سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کیا گیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاکر ہلاک ہوگئے۔پولیس کے مطابق واقعے کے وقت بیرسٹر امان اللہ گھر سے کالج جا رہے تھے، انھیں سینے میں 10 سے 12 گولیاں لگیں۔ ادھر بلوچستان کے وزیراعلیٰ ثناء اللہ زہری نے بھی بیرسٹر امان اللہ پر فائرنگ کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی.
اجراء کی تاریخ: 8 جون 2016 - 13:29
پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے لاء کالج کے پرنسپل بیرسٹر امان اللہ خان ہلاک ہوگئے ہیں۔