پاکستان کے شہر کراچی میں پولیس نے پاک کالونی میں گینگ وار ملزمان کے منشیات کے اڈے نذر آتش کردیئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر کراچی میں پولیس نے پاک کالونی میں گینگ وار ملزمان کے منشیات کے اڈے نذر آتش کردیئے ہیں۔کارروائی کے دوران ملزمان فرار ہوگئے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اڈوں پر سیکڑوں کی تعداد میں منشیات کے عادی افراد آتے تھے۔پولیس کے مطابق بلال پپو، جابر، بلوچ اور حاجی کاشف منشیات کے اڈے چلا رہے تھے،ملزمان نے ریاست بلوچ کی گرفتاری کے بعد اڈے پر قبضہ جما لیا تھا۔