مہر خبررساں ایجنسی نے سی بی ایس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ میں صدارتی انتخاب کے لیے ری پبلکن پارٹی کی جانب سے ممکنہ امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایک مسلمان جج ان کے بارے میں انصاف نہیں کرسکتا۔ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ اگر کسی مسلمان جج کو ان کے مقدمات کی سماعت کا موقع ملے تو وہ ان کے ساتھ غیر منصفانہ رویہ اختیار کرے گا۔ ٹرمپ سے سوال کیا گياکہ کیا آپ کو ایسا اس لیے لگتا ہے کہ آپ نے اپنی صدارتی مہم میں مسلمانوں کے امریکا میں داخلے پر عارضی پابندی کا متنازع بیان دیا تھا؟ اس پر ٹرمپ نے جواب میں کہا کہ "جی ہاں، بالکل ایسا ممکن ہے"۔
اجراء کی تاریخ: 6 جون 2016 - 18:35
امریکہ میں صدارتی انتخاب کے لیے ری پبلکن پارٹی کی جانب سے ممکنہ امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایک مسلمان جج ان کے بارے میں انصاف نہیں کرسکتا۔