شامی فوجروسی فضائیہ کی مدد سے داعش کے مضبوط گڑھ صوبہ رقہ میں داخل ہو گئی ہے ۔ جہاں جھڑپوں کے دوران 26 دہشت گرد ہلاک اور 9 فوجی جاں بحق ہو گئے ہیں ۔

مہر خبررسان ایجنسی نے سانا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شامی فوجروسی فضائیہ کی مدد سے داعش کے مضبوط گڑھ صوبہ رقہ میں داخل ہو گئی ہے ۔ جہاں جھڑپوں کے دوران 26 دہشت گرد ہلاک اور 9 فوجی جاں بحق ہو گئے ہیں ۔ ادھر شام میں مصالحتی مرکز کے مطابق شام کے مختلف شہروں میں دہشت گردوں کے حملے میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 270سے زائد شہری ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہوگئے شام میں سرگرم وہابی دہشت گردوں کو سعودی عرب اور ترکی کی بھر پور حمایت حاصل ہے جبکہ دہشت گردوں کی تشکیل میں ترکی اور سعودی عرب کو امریکہ کی سرپرستیحاصل تھی ۔