مہر خبررساں ایجنسی نے سومریہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق کے دارالحکومت بغداد میں خود کش حملوں اور بم دھماکے کے نتیجے میں 20 افراد جاں بحق جب کہ 50 زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق عراق کے دارالحکومت بغداد میں 3 بم دھماکوں کے دوران 20 افراد ہلاک جب کہ 50 کے قریب زخمی ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ پہلا دھماکہ بغداد کے شمال میں ہوا جہاں کار میں نصب بم پھٹنے سے 12 افراد جاں بحق اور 20 زخمی ہوئے، دوسرا دھماکہ بغداد کے جنوب میں ہوا جہاں خود کش حملہ آور نے بارود سے بھری کار سرکاری عمارت کے باہر دھماکے سے اڑادی جس کے باعث 8 افراد جاں بحق اور 21 زخمی ہوگئے، تیسرا بم دھماکہ بغداد کے علاقے صدر میں ہوا جہاں موٹرسائیکل پر موجود حملہ آور نے خود کو دھماکےسے اڑالیا جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 9 زخمی ہوگئے۔حکام کے مطابق زخمی ہونے والوں میں بعض افراد کی حالت تشویش ناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے ۔
اجراء کی تاریخ: 31 مئی 2016 - 12:26
عراق کے دارالحکومت بغداد میں خود کش حملوں اور بم دھماکے کے نتیجے میں 20 افراد جاں بحق جب کہ 50 زخمی ہوگئے ہیں۔