مہر خبرررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف پولینڈ کا دورہ مکمل کرنے کے بعد فن لینڈ پہنچ گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف چار یورپی ممالک کے دوسرے مرحلے میں فن لینڈ پہنچ گئے ہیں جہاں وہ فن لینڈ کے وزیر خارجہ اور دیگر اعلی حکام کے ساتھ دوطرفہ تعلقات، علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ اس سفر میں 70 افراد پر مشتمل اقتصادی و تجارتی وفد بھی ایرانی وزير خارجہ کی ہمراہی کررہا ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ فن لینڈ کے بعد ، سوئڈن اور لتھوانیا کا دورہ بھی کریں گے۔
اجراء کی تاریخ: 31 مئی 2016 - 01:17
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف پولینڈ کا دورہ مکمل کرنے کے بعد فن لینڈ پہنچ گئے ہیں۔