مہر خبررساں ایجنسی النشرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر نے برطانوی وزیر خارجہ فلپ ہیمنڈ کے ساتھ ملاقات میں ایران کے خلاف اپنے معادندانہ مؤقف کی تکرار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کو عرب ممالک کے بارے میں اپنی رفتار تبدیل کرنا ہوگی۔ سعودی وزیر خارجہ نے کہا کہ سعودی عرب نے برطانوی وزير خارجہ کے ساتھ عراق، شام اور یمن میں جنگ کی صورتحال کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ہے۔ عادل الجبیر نے کہا کہ سعودی عرب اور برطانیہ کے شام کے بارے میں مؤقف یکساں ہے۔
ایران کے بارے میں سعودی وزیر خارجہ نے گستاخانہ بیان میں کہا کہ ایران کو ہمسایہ ممالک کے امور میں مداخت سے پرہیز کرنا چاہیے۔ ذرائع کے مطابق جس کام سے خود سعودی عرب کو پرہیز کرنا چاہیے اور ہمسایہ عرب ممالک کے امور میں مداخلت نہیں کرنی چاہیے سعودی عرب کو یمنی و شامی اورعراقی عوام کے خلاف معاندانہ کارروائيوں کو بند کرنا چاہیے۔ لیکن سعودی عرب فریب کاری کے ساتھ اپنی مداخلت کا الزام ایران پر عائد کررہا ہے۔