روس کے انرجی کے وزیر نے اعلان کیا ہے کہ روس تیل صادر کرنے والی تنظیم اوپک کے آئندہ اجلاس میں شرکت نہیں کرےگا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایٹارٹاس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس کے انرجی کے وزیر نے اعلان کیا ہے کہ روس تیل صادر کرنے والی تنظیم اوپک کے آئندہ اجلاس میں شرکت نہیں کرےگا۔ روسی وزیر انرجی کے مطابق ویانا میں آئندہ ہفتہ اوپک کا اجلاس منعقد ہوگا جس میں روس شرکت نہیں کرےگا۔اس اجلاس میں تیل کی پیداوار کو کم کرنے کے سلسلے میں تبادلہ خیال کیا جائے گا اس سے قبل قطر میں تیل پیدا کرنے والے اوپک اور غیر اوپک  رکن ممالک کا اجلاس ہوا تھا جس میں تیل کی پیداوار کم کرنے میں کوئی اتفاق حاصل نہیں ہوسکا۔