جنوبی افریقہ کے آنجہانی رہنما نیلسن منڈیلا کی22ملین رینڈ کی جائیداد ڈرائیور اور3سٹاف ممبروں سمیت 40 ورثاءمیں تقسیم کر دی گئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملک ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جنوبی افریقہ کے آنجہانی رہنما نیلسن منڈیلا کی22ملین رینڈ کی جائیداد ڈرائیور اور3سٹاف ممبروں سمیت 40 ورثاءمیں تقسیم کر دی گئی ہے۔اس موقع پر ریٹائر چیف جسٹس ڈیکانگ بھی موجود تھے،نیلسن منڈیلا کے خاندان کے افراد بھی موجود تھے۔نو ورثاءجو اس تقریب میں موجود تھے ان کو چیک اور کیش دئےے گئے دیگر افراد کے اکاﺅنٹ میں رقم ٹرانسفر کر دی گئی،اس موقع پر ریٹائر چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ ان کے خاندان میں کوئی جھگڑا نہیں ہے،کچھ اثاثہ جات ٹرسٹ کو منتقل کر دئےے گئے،اس موقع پر نیلسن مندیلا کے ڈرائیور نے گفتگو کرتے ہوئے کہا میں آج بہت خوش ہوں کہ نیلسن منڈیلا نے مجھے بھی اپنی جائیداد میں حصہ دار بنایا ہے،ان کے ساتھ گزارا ہوا وقت میں کبھی نہیں بھول سکتا میں نے ان کے ساتھ22سال گزارے تھے۔1990سے ان کے انتقال تک میں ان کے ساتھ رہا ہوں،وہ میرے ساتھ بہت اچھے اخلاق سے پیش آتے تھے۔