مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے شہر ممبئی کی کیمیکل بنانے والی فیکٹری فیکٹری میں دھماکے سے 3 افراد ہلاک اور150 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ ممبئی کے نواح میں پیش آیا جہاں ایک کیمیکل بنانے والی فیکٹری میں زورداردھماکہ ہوا جس کےنتیجے میں وہاں کام کرنے والے 3 مزدور ہلاک جب کہ 150 سے زائد زخمی ہوگئے، واقعے کے فوری بعد ریسکیواہلکار اور فائر بریگیڈ کے اہلکارجائے وقوعہ پہنچ گئے اورزخمیوں کونکالنے کا کام شروع کردیا۔زخمیوں کو ممبئی کے شاستری نگراسپتال میں منتقل کیا گیا ہے جہاں متعدد زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے اور ہلاکتوں میں اضافے کا بھی خدشہ ہے۔ دھماکے کے باعث فیکٹری کی عمارت بری طرح متاثر ہوئی ہے جب کہ قریبی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
اجراء کی تاریخ: 26 مئی 2016 - 17:48
ہندوستان کے شہر ممبئی کی کیمیکل بنانے والی فیکٹری فیکٹری میں دھماکے سے 3 افراد ہلاک اور150 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔