مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے مختلف شہروں میں تیز آندھی،بارش اور آسمانی بجلی گرنے کے حادثات میں10 افراد ہلاک ہو گئے ، لاہور میں 7، فیصل آباد میں ایک اور ڈیرہ اسماعیل خان میں 2 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ لاہورمیں آندھی اوربارش کے دوران زیر تعمیر گودام کی دیوار اورنج ٹرین منصوبے کے سوئے ہوئے مزدوروں پر آ گری ، جس کے نتیجے میں7 مزدورہلاک اورچارزخمی ہوگئے۔ فیصل آباد کےعلاقے ابن مریم کالونی میں بارش کےباعث مکان کی چھت گرگئی۔ ملبےتلے دب کر آٹھ سال کی بچی جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔ جبکہ ڈیرہ اسماعیل خان میں آسمانی بجلی گرنے سے دو افراد ہلاک ہوگئے۔
اجراء کی تاریخ: 24 مئی 2016 - 14:21
پاکستان کے مختلف شہروں میں تیز آندھی،بارش اور آسمانی بجلی گرنے کے حادثات میں10 افراد ہلاک ہو گئے ، لاہور میں 7، فیصل آباد میں ایک اور ڈیرہ اسماعیل خان میں 2 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔