مہر خبررسان ایجنسی نے النشرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام کےصوبہ لاذقیہ کے 2 شہروں میں ہونے والے7 بم دھماکوں کے نتیجے میں 100 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ حملوں کی ذمہ داری وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے قبول کرلی ہے۔ اطلاعات کے مطابق شام میں انسانی حقوق کے حوالے سے کام کرنے والے آبزرویٹری گروپ نے کہا ہے کہ ساحلی شہر جبلہ میں ہونے والے دھماکے میں 51 جبکہ طرطوس میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 48 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ادھر وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے کہا ہے کہ اس نے جبلہ اور طرطوس میں بم دھماکے کئے ہیں۔ واضح رہے کہ وہابی دہشت گردوں کو سعودی عرب، ترکی، امریکہ قطر اور اسرائیل کی حمایت حاصل ہے۔ مذکورہ ممالک گذشتہ پانچ برس سے دہشت گردوں کے ذریعہ شام کے صدر بشار اسد کی حکومت کو گرانے کی ناپاک کوشش کررہے ہیں۔
اجراء کی تاریخ: 23 مئی 2016 - 15:28
شام کےصوبہ لاذقیہ کے 2 شہروں میں ہونے والے بم دھماکوں کے نتیجے میں 100 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ حملوں کی ذمہ داری وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے قبول کرلی ہے۔