مہر خبررساں ایجنسی نے سی این این کےحوالے سے نقل کیا ہےکہ ماﺅنٹ ایورسٹ سر کرنے کی کوشش میں تین روز کے دوران تین کوہ پیما ہلاک اور دو کوہ پیما لاپتہ ہو گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ماﺅنٹ ایورسٹ پر ہلاک ہونے والے کوہ پیما ﺅں میں ایک شرپا(تبتی )اور دو مغربی کوہ پیما شامل ہیں۔
رواں ساں اپریل میں دو سال کے وقفے کے بعد دنیا کی بلند ترین چوٹی پر مہم جوئی کا آغاز ہوا تھا ۔2015میں نیپال میں تباہ کن زلزلے اور 2014میں ایک ہی روز میں 16شرپاکوہ پیماﺅں کی برفانی تودے تلے دب کر ہلاکت کے بعد سے ماﺅنٹ ایورسٹ پر مہم جوئی پر عارضی روک تھا ۔ تاہم دنیا کے مشہور ترین پہاڑ پر تین روز میں تین کوہ پیماﺅں کی ہلاکتوں اور دو کے لاپتہ ہونے پر پھر سے تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے ۔
اجراء کی تاریخ: 23 مئی 2016 - 15:02
ماﺅنٹ ایورسٹ سر کرنے کی کوشش میں تین روز کے دوران تین کوہ پیما ہلاک اور دو کوہ پیما لاپتہ ہو گئے ہیں۔