امریکی صدر باراک اوبامہ پیر سے ویت نام کے تین روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر باراک اوبامہ پیر سے ویت نام کے تین روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے۔ اطلاعات کے مطابق ہنوئی اور واشنگٹن کے درمیان 1995 سے سفارتی تعلقات کی بحالی کے بعد سے دو سابق حریف ملکوں کے درمیان اقتصادی شعبے میں اہم پیش رفت ہو چکی ہے۔

دونوں ملک ماضی میں ایک دہائی سے زائد عرصے تک جنگ میں ایک دوسرے کے خلاف برسر پیکار رہ چکے ہیں۔امریکہ کے لیے ویت نام کی برآمدات اب دیگر آسیان ممالک کی انفرادی برآمدات سے بڑھ گئی ہیں جبکہ ویت نام کے لیے امریکی برآمدات میں بھی اضافہ ہوا ہے۔