امریکہ کی ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نےایران اور روس کے خلاف جنگ کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس اور ایران بشار اسد کی حمایت کرتے ہیں لہذا ان دو ملکوں کے خلاف جنگ کی ضرورت ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے آناتولی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کی ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نےایران اور روس کے خلاف جنگ کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس اور ایران بشار اسد کی حمایت کرتے ہیں لہذا ان دو ملکوں کے خلاف جنگ کی ضرورت ہے۔ ٹرمپ نے کہا کہ شامی حکومت کے خلاف کارروائی اہم نہیں بلکہ داعش کے خلاف فوجی کارروائی کرنے کی اہم ضرورت ہے اور داعش کے خاتمہ کے لئے وہ امریکہ کے اعلی فوجی کمانڈروں سے مدد لیں گے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ ایٹمی معاہدے کو بھی احمقانہ اقدام قراردیتے ہوئے کہا کہ ایران اور روس بشار اسد کے حامی ہیں لہذآ ان دو ملکوں کے ساتھ جنگ کرنے کی ضرورت ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ اپنے متنازعہ بیانات کے حوالے سے معروف ہیں۔