ایران اور عراق سے زیارت کے بعد پاکستان واپس جانے والے دو سو سے زائد زائرین پاک ایران سرحد پر پھنس گئے ہیں، جس میں ایک سو تین خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران اور عراق سے زیارت کے بعد پاکستان واپس جانے والے دو سو سے زائد زائرین پاک ایران سرحد پر پھنس گئے ہیں، جس میں ایک سو تین خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

 اطلاعات کے مطابق پاکستان سے عتبات عالیات کی زیارت کرنے کیلئے جانے والے دو سو سے زائد زائرین چار روز سے پاکستانی سرحد پر پھنسے ہوئے ہیں، جس کی وجہ سے زائرین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔پاکستانی زائرین کو سکیورٹی اسکواڈ نہ ملنے کے باعث چار روز سے مشکلات کا سامنا ہے، زائرین کا کہنا ہے کہ ان کے پاس کھانے پینے کا سامان ختم ہوگیا ہے اور گرمی کی وجہ سے شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستانی حکام کی جانب سے اب تک سرحد پر پھنسنے والے زائرین کو نکالنے کے لیے کوئی ٹھوس اقدامات نہیں کیے گئے ہیں۔