پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے بیجنگ میں چین کے وزیرا عظم سے ملاقات میں دوطرفہ اور علاقائي امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈیلی پاکستان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی فوج کے سربراہ  جنرل راحیل شریف نے بیجنگ میں چین کے وزیرا عظم سے ملاقات میں دوطرفہ اور علاقائي امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق جنرل راحیل شریف نے بیجنگ میں  چین کے وزیر اعظم لی کی چیانگ سے ملاقات کی اور اس دوران عسکری امور سمیت دیگرامور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر چینی وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ 2016پاکستان اور چین کے سفارتی تعلقات کے قیام کا سال ہے تاہم علاقائی امن اور باہمی خوشخالی کیلئے پاکستان سے تعاون جاری رہے گا۔ لی کی چیانگ نے اقتصادی راہداری کیلئے حکومت کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ دونوں ملکوں میں طویل مدتی معاشی اور اقتصادی تعلقات قائم ہیں اور اقتصادی راہداری منصوبہ دونوں ممالک میں عملی تعاون کا مظہر ہےجس سے خطے میں استحکام آئے گا  ۔ان کا کہنا تھا کہ افواج میں تعاون کے فروغ سے پاک چین دوستی گہری ہورہی ہے ۔