اجراء کی تاریخ: 16 مئی 2016 - 12:21

ترکی کے شہر استنبول میں ایک بم دھماکے کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے آناتولی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کے شہر استنبول میں ایک بم دھماکے کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ترکی کے سکیورٹی حکام کے مطابق دھماکہ دستی بم سے استنبول کے ایک پل کے نیچے کیا گیا ہے جس میں 4 افراد زخمی ہوگئے ہیں ۔ بم دھماکے کی ذمہ داری ابھی تک کسی گروہ نے قبول نہیں کی۔