پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے پانچ دہشت گردوں کے ڈیتھ وارنٹس پر دستخط کردیے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے پانچ  دہشت گردوں  کے ڈیتھ وارنٹس پر دستخط کردیے ہیں۔ آئی ایس پی آر اعلامیے کے مطابق یہ دہشت گرد سانحہ صفورا گوٹھ اور سبین محمود کے قتل میں ملوث تھے جبکہ ان کو سزائے موت کا حکم فوجی عدالت نے سنایا۔ اعلامیہ کے مطابق سزائے موت پانے والوں  دہشت گردوں  میں  انکے سہولتکار بھی شامل ہیں۔