ریپبلیکن پارٹی کی صدارتی نامزدگی واضح ہونے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے اب نائب صدر کے لئے امیدوارکی تلاش کا کام شروع کر دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ریپبلیکن پارٹی کی صدارتی نامزدگی واضح ہونے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے اب نائب صدر کے لئے امیدوارکی تلاش کا کام شروع کر دیا ہے۔ ٹرمپ کبھی عوامی عہدے پر فائز نہیں رہے لہذا ٹرمپ کا کہنا ہے کہ نائب صدر کے لیے وہ ایسے شخص کی تلاش میں ہیں جو سیاسی تجربہ رکھتا ہو۔نائب صدر کے انتخاب  کا فیصلہ کرنے کے لیے ٹرمپ نے ایک کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔