مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جاپان کے دورے کے موقع پر امریکی صدر باراک اوبامہ ہیرو شما کا دورہ کریں گے جہاں 70 سال قبل امریکہ نےایٹم بم کا حملہ کرکے ہزاروں افراد کو ہلاک کردیا تھا۔ اطلاعات کے مطابق وائٹ ہاؤس حکام نے اعلان کیا ہے کہ امریکی صدر باراک اوبامہ جاپان کے پہلے سے طے شدہ دورے کے دوران وزیراعظم شینزو بے کے ساتھ ہیروشیما کا تاریخی دورہ بھی کریں گے۔
واضح رہے کہ کسی بھی امریکی صدر کا ہیروشیما کا یہ پہلا اور تاریخی دورہ ہوگا۔ اس سے قبل رواں سال اپریل میں امریکہ کے وویر خارجہ جان کیری نے ہیروشیما کا دورہ کیا تھا۔