مہر خبررساں ایجنسی نے سومریہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق میں اقوام متحدہ کے نمائندے کا کہنا ہے کہ عراق میں داعش دہشت گردوں کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے عراقی شہریوں کی 50 اجتماعی قبریں دریافت ہوئی ہیں۔
اقوام متحدہ کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق اجتماعی قبریں ان علاقوں سے دریافت ہوئی ہیں جن پر اس سے قبل داعش دہشت گردوں کا قبضہ تھا۔ رپورٹ کے مطابق ان اجتماعی قبروں میں عام شہریوں کو قتل کرنے کے بعد دفن کیا گیا ہے۔ اقوام متحدہ کے نمائندے کا کہنا ہے کہ جو علاقہ داعش سے آزاد ہورہے ہیں ان میں داعش دہشت گردوں کے مزید ہولناک جرائم نمایاں ہورہے ہیں۔