مہر خبررساں ایجنسی نے نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی سکیورٹی فورسز نے فیصل آباد میں کومبنگ آپریشن کرتے ہوئے 9 وہابی دہشت گردوں کو حراست میں لے لیاہے۔ اطلاعات کے مطابق پاکستانی سکیورٹی فورسز نے تمام افراد کو ستیانہ روڈ اور رضا آباد میں کارروائی کے دوران حراست میں لیاہے جن کے قبضہ سے جعلی رجسٹریشن والی چھ موٹر سائیکلیں ،ایک کار اور بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کیاہے جن میں دو اے کے 47،5پستول ،پمپ ایکشن،2ٹیلی سکوپ اور سیکڑوں گولیاں شامل ہیں ۔سکیورٹی فورسز نے تمام افراد کو مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیاہے۔
اجراء کی تاریخ: 7 مئی 2016 - 08:46
پاکستانی سکیورٹی فورسز نے فیصل آباد میں کومبنگ آپریشن کرتے ہوئے 9 وہابی دہشت گردوں کو حراست میں لے لیاہے۔